یومِ اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور(دنیا نیوز)یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments