پی ٹی آئی کے 13سالہ دورِ اقتدار کا حساب لیں گے :امیرمقام
ادارے شہادتیں دیں ، صوبائی حکومت دہشتگردوں کی ترجمانی کرے ، یہ برداشت نہیں خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کا نیا دور لائیں گے :وفاقی وزیرکاجلسہ سے خطاب
بٹ خیلہ(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اقتدار کرپشن کا راج تھا،صوبے میں اقتدار کے 13 سال کا حساب لیں گے ، امن، ترقی اور وسائل اب عوام کو ملیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بٹ خیلہ، ضلع ملاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جانے سے صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کی سہولت کاری نہ کرتی تو صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگانا پڑتی، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کو دہشت گردوں سے تحفظ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، تحفظ، ترقی اور خوشحالی دیں گے ، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ فوج، پولیس اور سکیورٹی ادارے شہادتیں دیں اور صوبائی حکومت دہشت گردوں کی ترجمانی کرے تو یہ برداشت نہیں ہو سکتا، دہشت گردوں کو بھتے دینے والے دہشت گردوں سے عوام کا تحفظ نہیں کر سکتے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments