پاکستان کو جنگ بندی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے :علامہ ناصرعباس

پاکستان کو جنگ بندی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے :علامہ ناصرعباس

یمن کے عوام کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی سزا دی جا رہی ،کانفرنس سے خطاب

 اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ ’’شہدائے مقاومت و تجدید عہد کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن جنگ میں کسی صورت فریق نہیں بننا چاہیے ۔ 2015ء میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان یمن تنازعے کا حصہ بنے گا اورنہ اپنی فوج وہاں بھیجے گا۔ پاکستان کو کسی مسلمان ملک کے خلاف جنگ کا حصہ بننے کے بجائے جنگ بندی، مذاکرات اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا یمن کے عوام کو فلسطین کے مظلوموں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ ہم یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں ۔ مقررین نے شہدائے مقاومت کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی و یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...