مفتی محمود مرکزپشاور کے باہر تجاوزات ہٹانے کی کوشش ، مخالفین کولاشوں سے گزرنا پڑیگا، مولانا عطا الرحمن
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی محمود مرکزپشاور کے باہر تجاوزات ہٹانے کی کوشش پر کشیدگی پھیل گئی ، جے یو آئی کے کارکن مرکز کے سامنے جمع ہوگئے۔۔۔
اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ مفتی محمود مرکز مسمار کرنے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ، والدکے نام سے منسوب مرکز کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مرکز تک پہنچنے کے لیے مخالفین کو کارکنوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments