جی سی یو کی طالبہ کا اسسٹنٹ پروفیسر پر ہراسانی کاالزام، تحقیقاتی کمیٹی قائم
لاہور(خبر نگار )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر پر طالبہ کے مبینہ ہراسانی الزام کا نوٹس لیتے ہوئے۔۔
تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، مبینہ طور پر طالبہ اور اس کی والدہ نے یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے وائرل ویڈیو اور فیکلٹی ممبر پر عائد الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی قائم کی ،کمیٹی تحقیقات کرکے سات روز میں رپورٹ وی سی کو پیش کرے گی۔وائس چانسلر ڈاکٹر عمر چودھری کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر ذمہ دار افراد کے سخت کارروائی کی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments