پولیس سے جھگڑے کامقدمہ ،جے یوآئی ف کے 2کارکنوں کا13،13روزہ ریمانڈ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے۔۔۔
اسلام آباد میں اجتماعات سے متعلق درج دو مقدمات میں گرفتار جماعت کے 2کارکنوں رفاقت اور قاری افتخار حسین کو13 ،13روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا،گزشتہ روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کوعدالت پیش کرتے ہوئے 30،30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے 13،13روزکا جسمانی ریمانڈمنظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments