وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے پاکستان بیت المال بورڈ کے 5غیر سرکاری ار کان کی تقرری کر دی

وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ  نے پاکستان بیت المال بورڈ کے  5غیر سرکاری ار کان کی تقرری کر دی

اسلام آباد (نیوزرپورٹر )وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے پاکستان بیت المال بورڈ کے 5 غیر سرکاری ار کان کی تقرری کر دی۔۔۔

احکامات کے مطابق پنجاب سے سید محمد عظمت، خیبر پختونخوا سے مرتضیٰ جاوید عباسی، سندھ سے جی ایم شاہ، بلوچستان سے مریم حیات جبکہ گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر سے سید ذیشان علی کو بورڈ کا غیر سرکاری رکن مقرر کیا گیا ، مذکورہ غیر سرکاری ار کان وفاقی حکومت کے احکامات تک عہدے پر فائز رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...