درباربابا فرید ؒ پر حاضری
پاکپتن (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر )سابق نگران وزیراعظم و سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے معروف روحانی پیشوا حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔۔۔
پاکپتن آمد کے موقع پر محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام اور مقامی انتظامیہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ محمد میاں سومرو نے حضرت بابا فریدؒ کے مزار مبارک پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں، بعد ازاں انہوں نے دربار شریف کے وی آئی پی بلاک کا وزٹ بھی کیا جہاں منیجر محکمہ اوقاف اظہر فرید بھٹی نے انہیں زائرین کیلئے کیے گئے انتظام و انصرام اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments