بڑھتا تجارتی خسارہ خطرے کی گھنٹی

بڑھتا تجارتی خسارہ خطرے کی گھنٹی

لاہور (آئی این پی )سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔۔۔

 معیشت کو پہلی ترجیح قرار دئیے جانے کے باوجود معیشت دن بدن گر رہی ہے ،درآمدات میں مسلسل اضافہ اور برآمدات میں کمی سے معیشت اپنے پا ئوں پر کیسے کھڑی ہوگی؟۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے تجارتی خسارے میں 16 فیصد اضافے کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ہماری موجودہ مالیاتی پالیسیاں زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں۔درآمدی اخراجات قابو میں لانے اور برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کی مشاورت سے اقدامات کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...