جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کیسز میں حماد اظہر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24نومبر تک توسیع کردی۔۔۔
گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حماد اظہر کو عدالت میں پیش کیا گیا ،حماد اظہر نے جیل میں بی کلاس کی سہولت ،بیرک اور واش روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے خلاف بھی درخواست دیدی ،انہوں نے درخواست میں کہا بیرک میں بیڈ، کرسی اور میز جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ،جیل میں بی کلاس سہولیات کے تمام اخراجات خود برداشت کرونگا ،بیرک میں دو سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جو نجی زندگی اور بنیادی انسانی وقار کے منافی ہیں ،درخواست میں بیرک سے دونوں سی سی ٹی وی کیمرے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments