بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگردہلاک
دشت، بال نگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی،فائرنگ کا شدید تبادلہ ہلاک دہشتگردوں سے جدید اسلحہ، کمیونی کیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی
کوئٹہ(دنیا نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذ رائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ۔آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونی کیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی جس میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے ۔آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments