10 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے 10 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ شیبا اعظم کو تبدیل کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ خوشبہ حسین کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر اذکا سحر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد خان کو تعینات کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح کو اسسٹنٹ کمشنر راجن پور، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم کو اسسٹنٹ کمشنر روجھان مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ملتان ہیڈکوارٹرز انعم ساغر کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مہوش بتول کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہاں تعینات صائمہ نذیر کو تبدیل کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments