کوئٹہ :اہلکارہلاکت کیس،سابق ایم پی اے کو10سال قید
بلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا 2020کا فیصلہ کالعدم قرار دیا
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائیکورٹ میں ٹریفک سب انسپکٹر ہلاکت کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ۔بلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا 2020کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو مقتول کے ورثا کو دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی،عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس عبدالقیوم لہڑپر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments