صحافی ربیعہ احسن قتل کیس ، ملزم شوہر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

صحافی ربیعہ احسن قتل کیس ، ملزم شوہر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(آئی این پی )خاتون صحافی ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار شوہر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،ملزم احسن طاہر کو منگل کو دوبارہ عدالت پیش کیا گیا۔۔۔

 سینئر سول جج راولپنڈی محمد نصراللہ وٹو نے احسن طاہر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔دوران سماعت تفتیشی آفیسر کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے ملزم کو تفتیش  مکمل کر کے 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے آئندہ تاریخ پر مکمل تفتیشی اور پوسٹ مارٹم رپورٹس بھی طلب کی ہیں، ملزم شوہر کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا،جسمانی ریمانڈ منظور ہونے بعد پولیس ملزم کو واپس تھانے لے گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...