اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں مکمل ، عباس عراقچی کی پاکستان آمد متوقع

اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں  مکمل ، عباس عراقچی کی پاکستان آمد متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے ،

سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی سمیت وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ذرائع کے مطابق پیر کی صبح نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار وزارتی اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے ، اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے ، وزیراعظم مہمان وزرائے خارجہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...