مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو نوٹس 7 روز کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ

مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو نوٹس 7 روز کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ

لاہور (کورٹ رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پارٹی کے خلاف مبینہ ہتک آمیز اور بے بنیاد الزامات پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

صدر مرکزی  مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی ہدایات پر ایڈووکیٹ محمد عامر حبیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ’’ایکس‘‘اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مرکزی مسلم لیگ کو مبینہ طور پر غیر قانونی اور دہشت گرد پارٹی قرار دے چکی ہیں،مرکزی مسلم لیگ الیکشن کمیشن میں باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور یہ 8 نومبر 2026 کو حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، وزیراعلیٰ سات روز کے اندر معافی مانگیں، متعلقہ سوشل میڈیا پوسٹس حذف کریں اور آئندہ ایسے الزامات نہ دہرانے کی تحریری یقین دہانی کرائیں ،مطالبات پورے نہ ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...