لاہور:فریال تالپور کی امتیاز صفدر سے رہائش گاہ پر جا کر ملاقات ،عیادت کی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے لاہور میں سینئر پارٹی رہنما اور سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر فریال تالپور نے امتیاز صفدر وڑائچ کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امتیاز صفدر وڑائچ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے ،امتیاز صفدر وڑائچ کی پارٹی کے لیے خدمات قابلِ قدر اور لائقِ تحسین ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments