ظالموں کو ظلم سے روکتے ،حق بات کی طرف لاتے رہو:علما کرام

ظالموں کو ظلم سے روکتے ،حق بات کی طرف لاتے رہو:علما کرام

دنیا فانی ہے ، آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہے :مولاناعبدالرحمان ودیگر کاخطاب رائے ونڈ میں اجتماع آج دعا کے بعد اختتام پذیر ، ایک بجے تک شاہراہیں بند رہیں گی

رائے ونڈ( این این آئی)عالمی اجتماع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمان،بھائی فاروق،مولانا ظہیر الحسن،مولانا ابراہیم دیولہ ودیگر نے کہا کہ اجتماع اس پیغام کو سمجھنے اور سمجھانے کی تربیت گاہ ہے ،یہاں کسی کا کوئی فرقہ نہیں،کوئی تنقید نہیں کی جاتی،صرف اللہ اور اس کے رسول ؐ کی بات کی جاتی ہے کہ یہ دنیا موت کی تیاری کی جگہ ہے ،انسان جو کچھ بھی کرے صرف یہ سوچ ذہن میں رکھ لے کہ وہ آخرت کی تیاری کررہا ہے تو انسان کے سارے مسائل اللہ خود بخود ہی ختم کردے گا،تبلیغی اجتماع میں منکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے ، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے ، آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے ، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو۔

ادھر اجتماع آج(اتوار)دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا،دعا کے بعد شرکا اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے ،شرکا اجتماع کی سہولت کیلئے ریلوے سٹیشن پر محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کاؤنٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے ۔دریں اثنا رائے ونڈ اجتماع کے اختتام پر شرکا کے انخلا کے پیش نظر آج بروز اتوار 15نومبر کی صبح 6بجے سے دوپہر ایک بجے تک رائے ونڈ جانے والی تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...