بانی ، کھوسہ ملاقات سے سلمان اکرم حواس باختہ ہو گئے :بیرسٹر سیف
پشاور(آئی این پی)سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات نے سلمان اکرم راجہ کو حواس باختہ کر دیا۔۔۔
بطور پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی 2 سال کی مدت میں کارکردگی ناقص رہی،وہ اپنی نا اہلی پر جوابدہی کے بجائے پارٹی رہنماؤ ں پر تنقید کر رہے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ پہلے کہتے تھے یہ عہدہ مجھ پر تھوپا گیا ، اب وہ عہدہ ہاتھ سے جاتے دیکھ کر لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر پر تنقید کر رہے ہیں،سلمان اکرم راجہ میڈیا پر صفائیاں دینے کے بجائے اپنی ذمے داریاں نبھائیں اوربشری بی بی کے علاج اور مقدمات پر توجہ دیں،پی ٹی آئی میں گروپنگ اور انتشار کا ذمے دار یہی نااہل شخص ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments