پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر مشاورت

پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر مشاورت

عمران خان سے حالیہ ملاقات اچھا اور خوش آئند اقدام ہے :مرکزی صدر پی ٹی آئی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ، کھوسہ کی سیاسی بصیرت اہمیت کی حامل:گفتگو

لاہور (سیاسی نمائندہ،دنیا نیوز)مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے گزشتہ روز یہاں اہم ملاقات کی ہے ، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ، آئندہ کے لائحہ عمل اور حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی، سردار لطیف کھوسہ نے مرکزی صدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے حالیہ ملاقات اچھا اور خوش آئند اقدام ہے ، خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہو ، موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں،ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی  جاری رہنا چاہئے ۔ سردار لطیف کھوسہ ایک انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی سیاسی بصیرت پارٹی کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...