مارگلہ ڈائیلاگ ، مقررین کی مودی کے علاقائی بالادستی عزائم پر تنقید

مارگلہ ڈائیلاگ ، مقررین کی مودی کے علاقائی بالادستی عزائم پر تنقید

بھارت کی سٹرٹیجک پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینا ناگزیر ہو گیا ،تجزیہ کار پروین سواہنے بالادستی کے عزائم رکھنے والا بھارت عالمی طاقت نہیں بن سکتا :جان میئرشائمر

اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)اسلام آباد میں منعقدہ مارگلہ ڈائیلاگ 2026 کے دوران بھارت کی داخلی و خارجہ پالیسیوں اور خطے میں مودی کے بالادستی کے عزائم پر کڑی تنقید کی گئی۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین سواہنے اور معروف امریکی ماہر سیاسیات  پروفیسر جان میئرشائمر نے بھارتی خارجہ پالیسی اور عالمی طاقت بننے کی خواہش سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پروین سواہنے نے کہا بھارت اور بھوٹان کے علاوہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ہو چکے ہیں۔

بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں کے پیش نظر اس کی سٹرٹیجک پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینا ناگزیر ہو گیا ہے ، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کیا ہے ۔ پروفیسر جان میئرشائمر نے کہا کہ بھارت اس وقت عالمی طاقت ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں اس کے عالمی طاقت بننے کا امکان ہے ، خطے میں بالادستی کے عزائم رکھنے والا بھارت وسائل کی کمی اور سفارتی ناکامیوں کے باعث عالمی طاقت بننے کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ سارک ممالک کے ممکنہ اتحاد کا خوف ہمیشہ سے بھارت کے علاقائی عزائم اور عالمی طاقت بننے کے خواب کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...