اسحاق ڈار سے ترکمانستان میں پاکستان کی سفیر کی ملاقات،تجارت توانائی علاقائی روابط پر تبادلہ خیال

 اسحاق ڈار سے ترکمانستان میں پاکستان کی سفیر کی ملاقات،تجارت توانائی علاقائی روابط پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ترکمانستان میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر فریال لغاری نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم نے تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان ترکمانستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کو دوطرفہ تعاون کے فروغ کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نے بالخصوص تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...