کولگام واقعہ ، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پھر تنازع کا شکار
بھارتی چینل نے لطیف بھٹ کودہشتگردبتایا،اسنے معافی کامطالبہ کیاتوخبرہٹادی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر امریکی سفیر سرجیو گور بھی بھارتی میڈیا پر تنقید کر چکے
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں فائرنگ کے واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس)کے مطابق بھارتی نیوز چینل نیوز 18 نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے یوتھ جوائنٹ سیکرٹری لطیف احمد بھٹ کی تصویر کولگام فائرنگ کے واقعے سے منسلک کرکے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کیا، حالانکہ وہ ایک سیاسی کارکن اور کاروباری شخصیت ہیں۔کے ایم ایس کے مطابق محمد لطیف احمد بھٹ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ سے ہے اور وہ دو بچوں کے والد ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے ان کی تصویر کو دہشت گردی کے واقعے سے جوڑنے پر انہیں عوامی اور صحافتی حلقوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق لطیف احمد بھٹ نے متعلقہ بھارتی نیوز چینل سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہتک عزت اور قانونی کارروائی کا اعلان کیا، جس کے بعد چینل نے اپنی ویب سائٹ سے متنازع خبر ہٹا دی۔کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور سنسنی خیزی پر ماضی میں بھارت میں تعینات امریکی سفیر سرجیو گور بھی تنقید کر چکے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کولگام کا حالیہ واقعہ بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ، بغیر تصدیق الزامات اور پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments