جماعت اسلامی معلومات ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر منتقل کرنیکا فیصلہ
حافظ نعیم کی خصوصی ہدایت پر آئی ٹی ٹیم نے ڈیش بور ڈ پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جاری مہمات، تحریکوں، سرگرمیوں، حلقہ بندیو ں ، یوسیز کی معلومات اپ لوڈ ہوں گی
لاہور (سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی نے ملک بھر کی تنظیمی معلومات کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے خصوصی انیشیٹو پر مجوزہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کی تیاری کیلئے آئی ٹی ٹیم نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیش بورڈ پر جماعت اسلامی کے تمام عہدیداران اور ذمہ داران کا ڈیٹا درج کیا جائے گا، جس میں ان کے نام، عہدے اور ذمہ داریوں سمیت ضلع وار، حلقہ وار اور یونین کونسل وار تفصیلات شامل ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کو تنظیمی معلومات اور جاری سرگرمیوں تک ڈیجیٹل رسائی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ جماعت اسلامی کی جاری تمام مہمات اور تحریکوں کی مکمل تفصیلات بھی ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی تاکہ کارکن تنظیمی سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں۔ذرائع کے مطابق مقامی حکومتوں کی حلقہ بندیاں اور یونین کونسلز کی حدود بھی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا حصہ ہوں گیجبکہ مقامی حکومتوں کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کے نام اور ان سے متعلق معلومات بھی درج کی جائیں گی۔ امیدواروں اور مقامی حکومتوں سے متعلق ڈیٹا میں وقتاً فوقتاً تبدیلی اور اپ ڈیٹ بھی کی جاتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments