بھارت کی آبی جارحیت اعلان جنگ تصورہوگا:یوسف گیلانی

بھارت کی آبی جارحیت اعلان جنگ تصورہوگا:یوسف گیلانی

حالیہ کشیدگی میں تحمل دکھاکرپاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ خطے میں امن کا خواہاں چیئرمین سینیٹ سے فن لینڈکے وفد کی ملاقات،پارلیمانی تبادلوں کو مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت اور امن پسند ملک ہے جس نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان خطے میں امن  و استحکام کا خواہاں ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کو اس کے جائز آبی حقوق سے محروم کرنے کے لیے بھارت کا کوئی بھی یکطرفہ اقدام اعلانِ جنگ تصور ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں فن لینڈ کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت مسٹر جارنو سیرجالا اور فن لینڈ کے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان 75 سالہ سفارتی دوستی کو متحرک اور نتیجہ خیز اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس دورے کو تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 75 سال میں پہلی مرتبہ فن لینڈ کا وزارتی سطح کا کاروباری وفد پاکستان آیا ہے ،پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کے روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...