بانی کے خط میں بیان کردہ حالات ، روا سلوک پر تشویش :اچکزئی، راجہ ناصر

بانی کے خط میں بیان  کردہ حالات ، روا سلوک پر  تشویش :اچکزئی، راجہ ناصر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیف جسٹس کے نام خط پر اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط میں بیان کردہ حالات اور ۔۔

جیل میں روا سلوک پر شدید تشویش ہے ۔مشترکہ اعلامیے میں دونوں اپوزیشن لیڈرز نے کہا  کہ عمران خان کی صحت، طویل تنہائی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات نہایت تشویشناک ہیں، اہلخانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر پابندی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے ، سابق وزیراعظم کو طبی نگہداشت اور اہلِ خانہ سے ملاقات جیسے بنیادی حقوق کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے فریاد کرنا پڑ رہی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قیدی کو علاج، انسانی رابطے ، وکیل تک رسائی اور منصفانہ سماعت سے محروم رکھنا قابلِ قبول نہیں، زیرِ حراست شخص کو مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا رکھنا انسانی حقوق اور جیل قوانین کے منافی ہے ، مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر قیدی کی زندگی، صحت اور انسانی وقار کا تحفظ یقینی بنائے ، سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...