بھارت اس حد تک نہ جائے کہ پانی پر جنگ ہو:احسن اقبال

بھارت اس حد تک نہ جائے  کہ پانی پر جنگ ہو:احسن اقبال

لاہور.(اپنے کامرس رپورٹر سے )وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ۔۔۔

، تین بڑی جنگوں میں بھی پانی نہیں روکا گیا مگر آج بھارت پانی دشمنی پر اتر آیا ، سندھ طاس معاہدہ کسی صورت معطل نہیں کیا جا سکتا یہ ہماری ریڈ لائن  ہے ہر فورم پر لڑ کر اپنا حق لیں گے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ینگ انجینئرز ہمارا روشن مستقبل  ہیں، ترقی کے اڑان پاکستان ماڈل ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کے 63 ویں کنونشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ انڈیا سے کہوں گا کہ ہمیں اپنے ریجن کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے کام کرنا ہو نگے ، سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد ہر صورت کرنا ہو گا، بھارت اس حد تک نہ جائے کہ واپسی اس کیلئے ہزیمت کا باعث بنے اور پانی پر جنگ ہو۔وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن نے کہا کہ انجینئرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسائل کا حل نکالیں، قیام پاکستان کے وقت ہر شہری کو 5 ہزار کیوبک میٹر پانی میسر تھا آج 1 ہزار کیوبک ہے ہمیں ہر صورت آبادی پر بھی قابو پانا ہو گا ،یہ ٹائم بم ہے جو پھٹنے کو تیار ہے ،ہمیں جدید ٹیکنالوجی سائینس سے موجودہ نظام تبدیل کرنا ہو گا ،حکومت ینگ انجینئرز کو روز گار فراہمی اولین ترجیح پر دے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...