جہاں بھی کرپشن ہے اسکی نشاندھی ہونی چاہئے ،چودھری شافع

جہاں بھی کرپشن ہے اسکی نشاندھی ہونی چاہئے ،چودھری شافع

لاہور(کامرس رپورٹر)ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں تین روزہ 10ویں پاکستان صنعتی نمائش 2026 اختتام پذیر ہوگئی۔۔۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ نمائش میں 150سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے ۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے سٹالز کا معائنہ کیا اور یہاں رکھی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ شافع حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کے فروغ کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے گئے ہیں،انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہمیشہ کیلئے بند کرادیا ہے اب انڈسٹریل اسٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پر تیزی سے صنعتی یونٹس ہی لگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا صنعتکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئی صنعتی پالیسی دی ہے اب انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے 30 سے 50سال تک کی لیز بھی پلاٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ صوبائی وزیر نے میڈیا کے سوالات کے جواب کہا میں سمجھتا ہوں جہاں بھی کرپشن ہے اس کی نشاندھی ، کرپشن میں ملوث بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا ترقیاتی سکیموں کی پائیدار تکمیل کیلئے ٹھیکداروں سے کمیشن کی وصولی ختم ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا نگران حکومت سے پہلے والی حکومت نے ترقی کے بہت دعوے کئے لیکن ایک بڑا ہسپتال نہ بناسکی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں موجودہ حکومت نے گزشتہ اڑھائی سالوں میں 2 بڑے ہسپتال بنادیئے ۔انہوں نے کہا ملک کی تعمیر وترقی کیلئے سب ایک پیج پر ہیں سیاست دانوں کو غلط فہمیاں دور کر کے ملک کی ترقی کیلئے مل بیٹھ کر کام کرنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...