8فروری تک عدم تجدید پر ڈاکٹرز کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا فیصلہ
10 سال تک غیر فعال رجسٹریشن مستقل منسوخ کر دی جائیگی ،پی ایم ڈی سی
اسلام آباد (ایس ایم زمان )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے دس سال یا اس سے زائد عرصے سے غیر فعال ڈاکٹر کو رجسٹریشن کی تجدید کرانے کے لئے 8فروری 2027 تک مہلت دی ہے ، پی ایم ڈی سی کے مطابق دس سال تک غیر تجدید شدہ و غیر فعال رجسٹریشن رکھنے والے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن مستقل منسوخ کر دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں میڈیکل و ڈینٹل ڈاکٹرز نے کئی سالوں سے رجسٹریشن کی تجدید نہیں کروائی ہے ، مذ کورہ ڈاکٹرز کی پریکٹس کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں پی ایم ڈی سی کے پاس ریکارڈ دستیاب نہیں ہے ۔پی ایم ڈی سی نے نوٹس جاری کیا ہے کہ جن کی رجسٹریشن یا لائسنس غیر فعال ہو چکا ہے ، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن اور لائسنس کی توثیق و تجدید نوٹس کے اجرا سے چھ ماہ کے اندر مکمل کروائیں، یہ اقدام پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ 2022 اور قواعد کے تحت اٹھایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments