سینیٹ کمیٹی:سی ڈی اے انجینئرزکی تعلیمی تفصیلات طلب
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے مسائلِ کم ترقی یافتہ علاقوں نے سی ڈی اے میں انجینئرنگ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران کی تعلیمی اسناد، ڈپلومہ ہولڈرز اور بی ایس سی انجینئرنگ ڈگری ہولڈرز کے۔۔۔
درمیان تفاوت، وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے تین سابق ملازمین کی غیر قانونی ریگولرائزیشن، جعلی ادویات و ویکسین، پولیو کے خاتمے ، مانسہرہ گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں دانش سکولوں کے قیام سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا، سینیٹر نیاز احمد کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز کے اولڈ پی آئی پی ایس ہال میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر کاظم علی شاہ، سینیٹر جان محمد اور سینیٹر ایمل ولی خان سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے سی ڈی اے سے افسران کی انجینئرنگ ڈگریوں اور پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹریشن کی تفصیلات طلب کیں، تاہم چیئرمین سی ڈی اے اور اعلیٰ افسران اجلاس میں موجود نہ تھے جبکہ محکمہ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب بھی نامکمل اور غیر تسلی بخش قرار دیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر نیاز احمد نے ڈپلومہ ہولڈرز اور بی ایس سی انجینئرنگ ڈگری رکھنے والے افسران کے درمیان پائی جانے والی تفریق ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ مؤخر کردیا اور چیئرمین سی ڈی اے اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی کو آئندہ اجلاس میں ذاتی طور پر مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments