ایم کیوایم پاکستان کاایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ 10سال سے براجمان مرادعلی شاہ انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔۔
، گزشتہ 18 سال سے لگاتار اور گزشتہ آدھی صدی میں 30 سال سے پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت ہے ، حکومتی بے حسی کے باعث اندرون سندھ کے 48 فیصد بچوں کے دماغ اور جسم عمر کے حساب سے نہیں بڑھ رہا، اندرون سندھ کے بیشتر اضلاع میں اسکول سے باہر بچوں کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کو روکنے میں ناکام پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے ،کوئی سازش،کوئی پروپیگنڈا مصطفیٰ کمال کو نئے صوبوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کر سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments