فیلڈ مارشل، وزیر اعظم کی نمایاں شخصیات میں اہم پوزیشن بڑا اعزاز
عسکری وسیاسی قیادت کوعالمی اعزازملنے پرہرپاکستانی، کشمیری کاسر فخر سے بلند ہوا آزاد کشمیر ،پختونخوا کے شہریوں کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،شہباز شریف کو مبارکباد
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مسلم دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی نمایاں پوزیشن پر خیبرپختونخوا اور آ زاد کشمیرکے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کے لیے بڑا اعزاز اور عالمی سطح پر ملک کے وقار میں اضافے کا مظہر ہے ، عالمی سطح پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو نمایاں مقام ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی قیادت عالمی سطح پر اپنی اہمیت اور اثر و رسوخ منوانے میں کامیاب ہو رہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مظفرآباد، میرپور،کوٹلی اورباغ سمیت آزاد کشمیرکے دیگرشہروں کے لوگوںنے کہا پاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کوعالمی اعزازملنے پرہرپاکستانی اورکشمیری کاسر فخر سے بلند ہوا ہے ۔ عالمی اعزازپاکستانی عسکری وسیاسی قیادت کی مشترکہ کاوشوں اورمؤثر حکمت عملی کا اعتراف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments