مشرقی پاکستان علیحدگی پس منظر میں بھارتی مداخلت پھرزیربحث

مشرقی پاکستان علیحدگی پس منظر میں بھارتی مداخلت پھرزیربحث

اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر) 1971 کی جنگ اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے پس منظر میں بھارتی مداخلت اور ۔۔

مکتی باہنی کے کردار سے متعلق مختلف تاریخی دعوے ایک بار پھر زیر بحث آگئے ہیں۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 1965 کی جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف سیاسی اور عسکری محاذوں پر نئی حکمت عملی اختیار کی، جس کا مقصد پاکستان کو دولخت کرنا تھا۔ان تفصیلات کے مطابق بھارت نے گمراہ کن پراپیگنڈے کے ذریعے بنگالی نوجوانوں کی ذہن سازی کی اور انہیں مغربی پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ اس دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرپرستی میں مکتی باہنی کو منظم کیا گیا، جس نے مشرقی پاکستان میں بدامنی اور تشدد کے واقعات میں کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ایسٹرن کمانڈ کے تحت کولکتہ میں ایک کنٹرول ہیڈکوارٹرز قائم کیا گیا، جس کی نگرانی سے متعلق بھارتی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ آر این کا کا نام بھی لیا جاتا ہے ۔ مکتی باہنی کے جنگجوں کی تربیت کے لیے چھ مختلف تربیتی مراکز قائم کیے گئے ، جنہیں بھارتی بریگیڈیئرز کی زیر نگرانی چلانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ان دعوؤں کے مطابق تقریبا ًایک لاکھ مکتی باہنی کے ارکان کو ان چھ تربیتی مراکز میں تربیت فراہم کی گئی، جبکہ بھارتی ملٹری اکیڈمی دہرہ دون میں مزید 800 کارندوں کو تربیت دی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...