پاکستان و ایران کا تجارتی حجم اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان و ایران کا تجارتی حجم اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایران-پاک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ فدا حسین مالکی نے ملاقات کی۔۔۔

جس میں دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارتی حجم اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر اتفاق کیاگیا ، ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے رابطوں کا فروغ ضروری ہے ، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے ، ایران پر حملے کی مذمت کرنے والی پاکستان کی پارلیمان دنیا کی پہلی پارلیمان ہے ، دہشت گردی پاکستان اور ایران دونوں کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ فدا حسین مالکی نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کے قیام اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...