میجر جنرل عابد مظہر 3سال کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات

 میجر جنرل عابد مظہر 3سال کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات

ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن محب علی کے کنٹریکٹ ، طاہر نور کے کرنٹ چارج میں توسیع

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے تحت ممبر  وزیراعظم معائنہ کمیشن محب علی کے کنٹریکٹ میں 2سال کی توسیع 21 دسمبر 2026 سے 20 دسمبر 2028 تک کی گئی ہے ، میجر جنرل عابد مظہر کو 3 سال کیلئے تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و انسدادِ منشیات ڈویژن تعینات کر دیا گیا ،عابد مظہر سابق ایڈیشنل سیکرٹری میجر جنرل نور ولی خان کی جگہ لیں گے جن کو واپس کر دیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر محمد طاہر نور کے وفاقی سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے کرنٹ چارج میں 5 نومبر 2026 سے 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...