پٹرول قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پر کریں پمپ مالکان کا وزیراعظم کو خط
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ۔ پمپ مالکان نے خط میں مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر ردوبدل کیا جائے ۔۔
۔پمپ مالکان کی ایسوسی ایشن نے کہا کہ روزانہ قیمتیں تبدیل ہونے سے پٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے جبکہ قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروباری منصوبہ بندی اور سٹاک کا انتظام مشکل ہو گیا ہے ۔ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے وزیراعظم سے معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments