ضمنی انتخاب ضابطہ اخلاق خلاف ورزی عطا تارڑ سمیت 8افراد یکم دسمبر کو طلب

ضمنی انتخاب ضابطہ اخلاق خلاف ورزی  عطا تارڑ سمیت 8افراد یکم دسمبر کو طلب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت آٹھ افراد کو یکم دسمبر کو طلب کر لیا۔۔۔

 عطا اللہ تارڑ، امیدوار راشد بشیر ورک، ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی سی/ڈی آر او) نوید احمد، ریجنل الیکشن کمشنر لاہور و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر گوجرانوالہ سید باسط علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سروسز و ریٹرننگ افسر سمیرا امبرین، ارکان پنجاب اسمبلی اسما ناز عباسی اور قدسیہ بتول اور سی پی او گوجرانوالہ کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...