شجاعت سے محمد علی درانی کی ملاقات،صوبوں کے قیام پر گفتگو

شجاعت سے محمد علی درانی کی ملاقات،صوبوں کے قیام پر گفتگو

پاکستان دوست قوتوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے :سربراہ مسلم لیگ ق عوام کی اکثریت چھوٹے صوبوں کے قیام کی بھرپور حامی ہے :سابق وزیر اطلاعات

لاہور(سیاسی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد علی نے شجاعت حسین کو چھوٹے صوبوں کے قیام کی تحریک میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی اکثریت ملک میں  چھوٹے صوبوں کے قیام کی بھرپور حامی ہے ۔ شجاعت حسین نے کہا کہ سب کیلئے پاکستان اور اس کے مفادات مقدم ہونے چاہئیں۔ ملکی مفاد میں پاکستان دوست قوتوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ۔ملاقات میں ناروے میں مقیم معروف پاکستانی ڈاکٹر جواد، شکیل احمد اور رانا خالد بھی موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...