مریم کی حکومت بالکل جا رہی ہے :لطیف کھوسہ کا دعویٰ
جون کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرواتے عمران سے 4گھنٹے ملاقات ممکن ہوئی اخلاقی جرات ہے تو سلمان اکرم سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی حکومت بالکل جا رہی ہے ، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جب سے عمران خان کے ساتھ آپ کی ملاقات ہوئی ہے ، آپ سیاسی میدان میں چھکے پر چھکا مار رہے ہیں اور بال گرائونڈ سے باہر پھینک رہے ہیں، چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آپ لوگ مریم نواز کی پنجاب حکومت گرانے جا رہے ہیں، اس پر کھل کر بات کریں؟ ، اس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ہاں تو مریم نواز کی بالکل حکومت جا رہی ہے ، آپ فکر ہی نہ کریں۔ قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرواتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہوئی، جون کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ملاقات کروائی گئی، یہ چار گھنٹے کی ملاقات ہوئی جو کوئی چھوٹی ملاقات نہیں تھی۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج تک سلمان اکرم راجہ گرفتار بھی نہیں ہوئے ، اگر اخلاقی جرات ہے تو سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments