نئے صوبوں کیلئے آئین ریفرنڈم کی اجازت دیتاہے تو کرانے میں حرج نہیں : حافظ نعیم

 نئے صوبوں کیلئے آئین ریفرنڈم کی اجازت دیتاہے تو کرانے میں حرج نہیں : حافظ نعیم

حکومت گراتے وقت کہا گیاتھا کہ عدم اعتماد آئینی اقدام ، ہم نے کہا ہارس ٹریڈنگ آئین میں کہیں موجود نہیں عوام کو ریلیف نہ ملا تو مظاہرے ، دھرنے شروع کرینگے ، قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے جدوجہد کر رہے :پریس کانفرنس

 لاہور(دنیا نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی چھوٹے انتظامی یونٹس کے حق میں ہے ، صوبوں کی تشکیل آئینی فریم ورک میں ہونی چاہیے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر آئین ریفرنڈم کی اجازت دیتا ہے تو کرا لینے میں حرج نہیں، حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے ، حکومت گراتے وقت کہا گیا عدم اعتماد آئینی  اقدام ہے ، ہم نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ آئین میں کہیں موجود نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی کے احتجاج کے باعث پٹرول 80 روپے سستا کیا گیا، 32 روپے ڈیزل کی قیمتیں بھی جماعت اسلامی کے باعث کم ہوئیں، وزرا خود بتا رہے تھے کہ پٹرول ایک ہزار روپے لٹر ہو سکتا ہے ، ہماری مذاکراتی ٹیم نے حکومت کو مسلسل دباؤ میں رکھا ہے ، ہمارے دھرنے نہیں ہو رہے لیکن احتجاج جاری ہیں، 22 نومبر کو بلوچستان میں پٹرول، بجلی، مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر جلسہ کریں گے ، 29 نومبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوگا، ہم نے حکومت کو فائنل ڈرافٹ دے دیا ہے ۔19 نومبر کو ہماری مذاکراتی ٹیم کی حکومتی ٹیم سے میٹنگ ہوگی۔

حکومت ریلیف کو بڑھائے ، ہم جانتے ہیں ،آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے ، ریلیف کا دائرہ نہ بڑھا تو حکومت کے ساتھ یہ ملاقات آخری ہو سکتی ہے ۔ اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو احتجاجی مظاہروں کے ساتھ دھرنے دوبارہ شروع ہوں گے ، ہمارے جلسے صرف پٹرول کے مسائل پر نہیں ہیں، ہمارے جلسے گیس اور زراعت کی زبوں حالی کے خلاف بھی ہیں، حکومت نے گیس کی قیمت 290 روپے مقرر کی، ملتی 600 روپے تک ہے ۔ ہماری جدوجہد سے عوام کو بجلی میں ریلیف ملا، آئی پی پیز کے ساتھ مزید ناجائز معاہدے برداشت نہیں کریں گے ، بینک مافیاز کو فائدہ پہنچانے کیلئے معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے ، ٹیکنیکل گیم سے عوام کو بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے ۔ہم پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے جدوجہد کر رہے ہیں، عوامی سطح پر کسی نے حکومت پر دباؤ ڈال کر ریلیف نہیں دلوایا، ہمارے دباؤ کے باعث تاخیر سے ہی سہی لیکن ریلیف مل رہا ہے ، عوام کے تعاون سے مکمل ریلیف حاصل کر کے رہیں گے ۔امیر جماعت اسلامی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل سے خط کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔صحافیوں کے سوالات کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم ایک خاص انتظام کے تحت اقتدار پر قابض ہے ، مریم نواز کے جانے یا ملک احمد خان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...