ہزارہ صوبہ فوری بنایا جائے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے ، فوری طور پر قائم کیا جائے۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوہستان سے حسن ابدال اور صوابی کی حدود تک ہزارہ صوبہ بنایا جائے ۔ ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے اسمبلیوں سے قراردادیں منظور ہوچکی ہیں، ہزارہ صوبہ پہلے بنے گا ،دیگر صوبوں کے لیے ماڈل ہوگا۔ صوبوں کی تقسیم کے نام پر چائنا کٹنگ نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ساتھ پورا پنجاب کھڑا ہے ، وفاقی وزیر سالک حسین ہمارے چھوٹے بھائی ہیں، گھروں میں باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی راہیں جدا نہیں ہو رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments