ساہیوال :کالعدم تنظیم کا دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

ساہیوال :کالعدم تنظیم کا دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی،فضل منان سے کالعدم تنظیم کا ممبر شپ کارڈ بھی برآمد

ساہیوال (خبرنگار)سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار، تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اطلاع پر دیپالپور روڈ  اوکاڑہ بائی پاس کے قریب چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بارودی مواد آئی ای ڈی میں الیکٹرک ڈیٹونیٹر، سرکٹ، بیٹریز اور دیگر سامان موبائل فون، میموری کارڈ، شناختی کارڈ اور 2050 روپے برآمد ہوئے ۔ملزم سے کالعدم تنظیم کا ممبر شپ کارڈ بھی ملا، گرفتار دہشت گرد فضل منان ضلع مہمند ایجنسی کے پی کے کا رہائشی اور تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخوارج سے تعلق بتایا گیا ۔بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے دہشت گرد کے خلاف دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...