ایف آئی اے کاپمزکے انسیزیٹرسٹیشن پرچھاپہ،2ملازمین زیرحراست

ایف آئی اے کاپمزکے انسیزیٹرسٹیشن پرچھاپہ،2ملازمین زیرحراست

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے گزشتہ رات پمز کے انسینریٹر اور میڈیکل و سرجیکل ویسٹ سٹیشن پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضہ میں لے کر نجی کمپنی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

 ایف آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ پمز انسینریٹر میں میڈیکل و سرجیکل ویسٹ کو تلف کرنے کی بجائے مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ ایف آئی اے حکام نے ہسپتال کے پلیسنٹا (placenta) اور دیگر سرجیکل ویسٹ کو تلف کرنے کے عمل، بیک لاگ اور اس سے متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا، دستاویزات اور لاگ بکس قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...