ضلع کچہری، امام بارگاہ خودکش حملہ کیسز کے چالان جمع

ضلع کچہری، امام بارگاہ خودکش حملہ کیسز کے چالان جمع

اسلام آباد کچہری حملہ کیس میں ایک اور امام بارگاہ کیس میں 3ملزم گرفتار ہیں

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )انسداد دہشتگرد ی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضلع کچہری اور امام بارگاہ پر خودکش دھماکے کے مقدمات کا چالان عدالت میں جمع ہونے پر ملزمان کو طلب کرلیا۔ کیسز کی آئندہ سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی،عدالت نے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔ادھر بتایا جاتا ہے کہ امام بارگاہ پر خودکش حملہ کیس میں 3 ملزمان اور اسلام آباد کچہری حملہ کیس میں ایک ملزم گرفتار ہے ،کچہری حملہ کیس میں استغاثہ نے 126 اور امام بارگاہ حملہ کیس میں 128 گواہوں کی فہرست دی گئی ہے ، ملزمان پر خودکش حملہ آوروں کی سہولت کاری کا الزام ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...