سندھ :6اضلاع کی 8 مختلف کونسلز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 22 کو ہونگے

سندھ :6اضلاع کی 8 مختلف کونسلز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 22 کو ہونگے

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کے 6 اضلاع کی 8 مختلف کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 22 نومبر 2026 کو ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے اعلامیے کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر سندھ کے 13 اضلاع کی 40 مختلف کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، تاہم 7 اضلاع دادو، بدین، خیرپور، عمرکوٹ، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ اور تھرپارکر میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق 22 نومبر کو باقی ماندہ 6 اضلاع حیدرآباد، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، میرپورخاص، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز کی 8 مختلف کونسلز کی خالی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...