صوبے ملک بھر میں بن رہے ، خونریزی کراچی میں کیوں؟ ایم کیوایم
زرداری خاندان کے چشم وچراغ ریاست کوبلیک میل کرنیکا سلسلہ بند کریں، ترجمان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ زرداری خاندان کے چشم و چراغ ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کریں، اگر پورے ملک میں صوبے بننے ہیں تو پھر کراچی اور شہری سندھ میں ہی کیوں خونریزی ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اعترافِ جرم کرنے پر بلاول زرداری کے مشکور ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ بلاول بتائیں کہ پورے ملک میں صوبے بننے ہیں تو خون ریزی صرف کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں ہی کیوں ہوگی؟ نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا ہے ، اس پر گفتگو کرنے پر آگ بگولا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ترجمان نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی اکثریت سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے ، بلاول زرداری بھی سندھ کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments