آئینی عدالت:سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف 463روز تاخیر سے دائر نظرثانی درخواست مسترد
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے 712 کنال 18 مرلے اراضی کے معاہدہ فروخت کے مقدمے میں 463 روز تاخیر سے دائر نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ۔۔۔
درخواست گزار تاخیر معاف کرانے کیلئے قابل قبول جواز فراہم کرنے میں ناکام رہے ، وکیل کی وفات اور عدالتی فیصلے کا علم نہ ہونے کا مؤقف مناسب شواہد سے ثابت نہیں کیا جا سکا۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید ارشد حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار بیگم عصمت سعید مرحومہ کے قانونی ورثا نے 28 مارچ 2025 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments