شاہ محمود کی بریت کیخلاف سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب

شاہ محمود کی بریت کیخلاف سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب

گاڑیاں نذرآتش کیس میں شاہ محمود سمیت 20ملزم بری ہوئے :پنجاب حکومت سپیشل سینٹرل کورٹ :منی لانڈرنگ ، پرویز الٰہی کی بریت درخواست پر دلائل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف سپیشل پراسیکیوٹر سے 24 نومبر کودلائل طلب کر لئے ۔حکومت پنجاب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مغلپورہ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی سمیت 20 ملزموں کو بری کر دیا گیا تھا،حکومت پنجاب نے کیس کیلئے ایڈووکیٹ منیر احمد بھٹی کو سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے ،سپیشل پراسیکیوٹر کو کیس کی فائل موصول نہیں ہو سکی۔دوسری طرف سپیشل سینٹرل کورٹ نے اربوں روپے کی منی  لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و رہنما پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ، عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جبکہ پرویز الٰہی کی بہو زارا الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے ۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...