تعلیم پر اربوں کے بجائے کھربوں مختص کئے جائیں :ملک احمد

تعلیم پر اربوں کے بجائے کھربوں مختص کئے جائیں :ملک احمد

درآمدی مشینوں پر انحصار کی بجائے انجینئرز ، سائنسدان تیار کرنیکی ضرورت سرمایہ کاروں کیلئے بے شمار مواقع :جامعات میں خطاب، ترک قونصل جنرل سے گفتگو

لاہور(خبر نگار،سیاسی نمائندہ )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کو اختیارات کی منتقلی کا عمل ابھی نامکمل ہے ، لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی 13ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن ریسرچ اِن ایجوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، تعلیم کے بغیر  ترقی ممکن نہیں۔حکومتیں تعلیم پر اربوں کے بجائے کھربوں مختص کریں،ہمیں درآمدی مشینوں پر انحصار کی بجائے انجینئرز اور سائنس دان تیار کرنیکی ضرورت ہے ۔بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں دو روزہ عالمی ملٹی ڈسپلنری کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

ملک محمد احمد خان نے نوجوان انجینئرز کو ملک کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور قوم ان کی تعلیم پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔دریں اثنا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور مہمت ایمان شمشیک نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاع، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...