دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت 24 نومبر سے شرو ع ہوگا، 31ممالک کے قراء کرام شریک ہونگے ، سر دار یوسف

 دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسنِ  قرأت 24 نومبر سے شرو ع   ہوگا، 31ممالک کے قراء کرام  شریک ہونگے ، سر دار یوسف

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر قرآن کریم کی ترویج و اشاعت کے لئے ایک اہم اور بابرکت تقریب کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔۔۔

دوسرا بین الاقوامی مقابلئہ حسن ِ قرأت 24 سے 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں 31 ممالک کے ممتاز قراء کرام شرکت کریں گے ، نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مقابلے کا بنیادی مقصد قرآن کریم کی عظمت اس کی آفاقی تعلیمات اور تلاوت کے روحانی و علمی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے ساتھ دنیا بھر میں پیغامِ قرآن عام کرنا ہے ، بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لئے 69 ممالک کو دعوت دی گئی تھی، جن میں سے اب تک 31 ممالک کے قرا کرام کی شرکت متوقع ، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے قرا کرام کو پشاور، لاہور اور کراچی لے جایا جائے گا، جہاں ایک روزہ محافلِ قرأت منعقد ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...